Nasihatenکتب اسلامی
انفرادی و اجتماعی عبادت
سوال ۲۵ : ۔ شخصی عبادت جلدی کمال تک پہنچاتی ہے یا اجتماعی عبادت ؟
انفرادی عبادات جو واجب ہیں انسان کو چاہیے کہ انہیں حتماً انجام دے اور وہ ناقابلِ تغیرو تبدیلی ہیں، لیکن اگرانفرادی مستحبات کا معاشرتی خدمات کے ساتھ مقائسہ کریں، مثلاً اگر انسان ایسے کام میں مشغول ہے کہ اس سے معاشرہ کو صحیح راستہ پرلائے اور بہت زیادہ لوگوں کے دلوں کو دین اور خدا کے نزدیک کرے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہے، اگر کوئی مستحبی نماز وروزہ کی وجہ سے عمومی خدمات کہ جس سے لوگوں کے قلوب کو دین کے نزدیک کرنے سے محروم ہو تو اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے اور معاشرتی کام انجام دینا چاہیے، کیونکہ اس کا اثر زیادہ ہے، معاشرتی کام اگر دینی پہلو رکھتا ہو یعنی انسان کی غرض یہ ہو کہ لوگوں کے دلوں کو ایک الٰہی نظام کی طرف دعوت دے تو یہ کام انفرادی مستحبات سے زیادہ بہتر ہے ۔