shadi k ahkamکتب اسلامی
شعبدہ بازی و بازی گری
٭سوال۱۲۹:۔کیا شعبدہ بازی سے حاصل شدہ در آمد حلال ہے؟
تمام مراجع (سوائے تبریزی ) جودر آمد شعبدہ بازی سے حاصل ہوتی ہے اسکا وہی حکم ہے جو شعبدہ بازی کا ہے ۔(۱)
آیت اللہ تبریزی :نہیں جودر آمد شعبدہ بازی سے حاصل ہوتی ہے وہ باطل کے ذریعے مال کمانے میں شمار ہوتی ہے (او ر حرام ہے)۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱) امام،تحریر الوسیلہ ،ج۱،مکاسب محرمہ ،م۱۶،بھجت،وسیلۃ النجاۃ ، ج۱،م۱۴۵۵،نوری ،استفتاء ات ،ج۲ ،س۵۶۵و فاضل ، جامع المسائل ، ج۱،م۱۷۰۴، خامنہ ای ،اجوبہ ،س۱۲۲۹ و دفتر :استفتاء و دفتر:وحید و سیستانی
(۲) تبریزی ، منہاج الصالحین ،ج۲،و استفتاء ات ،س ۱۰۳۰