shadi k ahkamکتب اسلامی
بغیر اطلاع کے طلاق
٭سوال ۲۳۴:۔ کیا مرد ایسا کر سکتا ہے کہ اپنی بیوی کو اطلاع دیئے بغیر اُسے طلاق دے دے؟
تمام مراجع: ہاں ، عورت کو اطلاع دینا ضروری نہیں ہے، لیکن طلاق اسوقت دی جا ئے کہ جب اسکی بیوی حیض سے پاک ہو، البتہ اگر بغیر اطلاع کے طلاق دے دے اسکے بعد متوجہ ہو کہ اسکی بیوی ماہانہ عادت کے ایام میں تھی یا یہ کہ طلاق صحیح ہونے کی بعض شرائط نہیں رکھتی تھی تو یہ طلاق باطل ہوگی۔ (۱)
(حوالہ)
(۱)امام، تحریر الوسیلہ ،ج۲،شروط طلاق ،م۹، صافی ، ہدایۃ العباد، ج۲،شروط طلاق،م۹و جامع الاحکام ،ج۲،س ۱۴۱۷، سیستانی ، منہاج الصالحین ،م۵۰۹،توضیح المسائل مراجع ،م۲۵۴۴،وحید ، توضیح المسائل ،م۲۶۰۸