shadi k ahkamکتب اسلامی
صیغہ والی عورت کی عدت
٭سوال ۲۱۰:۔ صیغہ والی عورت کی عدت کس قدر ہے؟
تمام مراجع(سوائے فاضل ): ازدواجِ مؤقت کی عدت ، مدت ختم ہونے یا شوہر کی طرف سے اسکی بخشش کے بعد ، اگر ماہانہ عادت دیکھتی ہے،تو دو کامل حیض کی مقدار ہے اور اگر عادت نہیں دیکھتی ہے تو ۴۵ دن ہے۔(۱)
آیت اللہ فاضل: ازدواجِ موقت صیغہ کی عدت ، مدت ختم ہونے یا شوہر کی طرف سے بخشے جانے کے بعد اگر ماہانہ ویکھتی ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر دو کامل حیض کی مقدار کے برابر (جوزیادہ ہے) عدت پوری کرے اور ماہانہ عادت نہیں دیکھتی تو ۴۵ دن ہے۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱)توضیح المسائل مراجع، ۲۵۱۵،وحید، توضیح المسائل ،م۲۵۷۹و دفتر :خامنہ ای
(۲) توضیح المسائل مراجع، م۲۵۱۵