shadi k ahkamکتب اسلامی

شادی کے مراسم میں حجاب و لباس

٭سوال ۱۳۲:۔کیا نامحرم کی موجودگی میں پائوں کی پُشت اور سامنے والے حصے کو چھپا نا واجب ہے؟
تما مراجع: (سوائے تبریزی و مکارم ) ہاں، نامحرم کی موجودگی میں اُسے چھپائے۔(۱)
آیت اللہ تبریزی :ٹھوڑی کے نیچے والے حصے کو چھپانا واجب ہے،لیکن پائوں کے اُوپر والے حصے کو ٹخنے تک چھپانا احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے۔(۲)
آیت اللہ مکارم :نہیں، واجب نہیں ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ چھپائے ۔(۳)
وضاحت:ضروری نہیں ہے کہ پائوں کی پُشت اوراُوپر والاحصہ جراب کے ذریعے چھپایا جا ئے بلکہ اگر چادر وغیرہ کے ذریعے چھپالے تو بھی کافی ہے۔

(حوالہ جات)
(۱)سیستانی sistani.org,،(حجاب )،س۳،تبریزی ، صراط النجاۃ ، ج۱،س ۸۷۸، فاضل جامع المسائل ،ج۱،س ۱۷۰۶، صافی ، جامع الاحکام ،ج۲،س ۱۶۹۶،خامنہ ای ،اجوبہ الاستفتاء ات ،س ۴۳۸،دفتر:نوری ، وحید، بہجت و امام
(۲) تبریزی ، صراط النجاۃ،ج۵،س ۱۲۷۵، استفتاء ات ،س۱۶۱۴
(۳) دفتر :مکارم

Related Articles

Back to top button