shadi k ahkamکتب اسلامی

نامشروع رابطہ

٭سوال۷۴:۔کسی نے ایک لڑکی کے ساتھ زنا کیا ہے اور اسکی بکارت کو ختم کیا ہے کیا وہ اسکے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟
آیات ِ عظام امام، بہجت، خامنہ ای ، صافی، فاضل، مکارم و نوری:ہاں اسکے ساتھ شادی کر سکتا ہے، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ ایک حیض گزرنے کے بعد شادی کر ے۔(۱)
آیاتِ عظام تبریزی ووحید :ہاں اس کے ساتھ شادی کر سکتا ہے، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ یہ شادی ،ایک حیض گزرنے کے بعد ہو۔(۲)
آیۃاللہ سیستانی:اگر لڑکی توبہ کرے تو اسکے ساتھ شادی کر سکتا ہے، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ شادی ایک حیض گزرنے کے بعد ہو۔(۳)

(حوالہ جات)
(۱) توضیح المسائل مراجع،م۲۳۹۹، نوری ، توضیح المسائل ، م۲۳۹۵،و خامنہ ای، استفتاء، س ۷۴۴
(۲) تبریزی، توضیح المسائل مراجع، م ۲۳۹۹ووحید، توضیح المسائل ،م۲۴۶۳
(۳) سیستانی توضیح المسائل مراجع، م ۲۳۹۹

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button