shadi k ahkamکتب اسلامی

عدت کا معنی

٭سوال۲۷۴:۔ عدت کیا ہے اور عورت کے لیے کتنی قسم کی عدت ہو تی ہے؟
’’عدت ‘‘ اس مدت کو کہتے ہیں کہ شارع مقدس اسلام کے حکم کے مطابق عورت کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس مدت میں شادی کرے، اسے چاہیے صبر کر ے تا کہ مدت پوری ہو جا ئے۔

عورت درج ذیل موارد میں عدت پوری کرے۔
ا۔ طلاق اور جدائی کے بعد
۲۔ عقد ختم ہونے کے بعد (فسخ یاانفساخ عقد)
۳۔ مدت پوری ہونے کے بعد یاعقد مؤقت میں اس کے بخشے جانے کے بعدکی صورت میں
۴۔ اشتباہ اور بے خبری میںہمبستری ہونے کے بعد (وطی برشبیہہ )
۵۔ شوہر کی وفات کے بعد (ا)
تبصرہ : پہلے سے دوسرے اور تیسرے مورد میں عدت پوری کرنے کا لزوم ہمبستری کی صورت میں ہے۔

(حوالہ)
(ا)توضیح المسائل مراجع، م۲۵۱۰ و۲۵۱۱و ۲۵۱۷، تحریر الوسیلہ ،ج۲، عدۃ وطیء الشبہہ ،م۲،سیستانی ،منہاج الصالحین ،م۵۶۷و تبریزی ووحید، منہاج الصالحین ،العدہ ،م۱۴۷۰

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button