حکایات و روایاتکتب اسلامی

یزید شراب پیتا تھا

فضل بن شاذان امام علی رضا علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ؑنے فرمایا: جب امام حسینؑ کا سر اقدس شام لایا گیا تو یزید نے حکم دیا کہ دستر خوان بچھایا جائے، دستر خوان بچھایا گیا تو اس پر یزید اپنے دوستوں سمیت بیٹھ کر شراب پینے لگا،پھر اس نے کہا کہ شطرنج لائی جائے،شطرنج لائی گئی تو وہ شطرنج کھیلنے لگ گیا اور امام حسینؑ کے بابا ؑاور نانا ؐ کا مذاق اڑاتا رہا اور وہ ملعون بچی ہوئی شراب اسی طشت کے قریب پھینکتا رہا جس میں امام حسینؑ کا سر اقدس رکھا گیا تھا۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا:’’فَمَنْ كَانَ مِنْ شِيعَتِنَا فَلْيَتَوَرَّعْ عَنْ شُرْبِ الْفُقَّاعِ و اللَّعِبِ بِالشِّطْرَنْجِ ‘‘جو ہمارا شیعہ ہے اسے چاہیے کہ وہ شراب نہ پئے اور نہ ہی شطرنج کھیلے اور جب کبھی اس کی نظر شراب اور شطرنج پر پڑے تو امام حسینؑ کو یاد کرے اور یزیدلعنت کرے،اللہ تعالیٰ اس عمل کے بدلے اس کے گناہ معاف  کردے گا اگرچہ اس کے گناہ ستاروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button