Nasihatenکتب اسلامی

مرشد و استاد ِاخلاق

سوال ۱۷ : ۔ انسان کے تکامل میں مرشدو استاد اخلاق کا اثر کیا ہے ؟
اگر استاد و مربی مل جائے تو اہم ترین اثر رکھتا ہے :
آن کہ یافت می نشود آنم آرزوست
بعض دروس اخلاق دیئے ہیں، بعض معلّم اخلاق ہیں اور بعض راہنما ہیں، اس راہنما یا استادکو کلیات، تھیوری پر عبوررکھنے کے علاوہ اچھا ماہرِ نفسیات بھی ہونا چاہیے تاکہ مختلف افراد کی خصوصیات کو سمجھ سکے، بعض کام ہیں جو ایک شخص کے لیے بہتر ہیں اور دوسرے کے لیے بد۔
تمام دوائیاں تمام افراد کے لیے بہتر نہیں، وہ دوائی جو ایک شخص کے لیے شفاء ہے، دوسرے انسان کے لیے زہر ہے، بعض طبی محققین نے پچیس سو قسم کے سر درد کو کشف کیا ہے، (تقریباً ۱۱ سال قبل) اور شاید اب پانچ ہزار قسم تک پہنچ چکے ہیں، یہ بدن کا ایک گوشہ ہے، روح تو تعجب خیز اسرار رکھتی ہے، خلاصہ استادو راہنما ہونا چاہیے، جو انسان کی روحی خصوصیات کو جانتا ہو، جیسے کہ فلاں کام تیرے لیے اس طرح بہتر ہے اور فلاں کے لیے اس طرح، اگر کوئی واقعاً یہ خصوصیات رکھتا ہو اور لحظہ بہ لحظہ انسان کی رہنمائی کرے تو یہ بہت اچھی نعمت ہے لیکن بہت کم انسان کو نصیب ہوتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button