حکایات و روایاتکتب اسلامی

حسن رفاقت

:امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
ایک دفعہ امام علیؑ کے ساتھ ایک ذمی کافر سفر کررہا تھا جو آپ کو نہیں پہچانتا تھا،اس نے پوچھا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟امام علیؑ نے فرمایا کہ میں کوفہ جا رہا ہوں،جب وہ ایک منزل پر کوفہ کا راستہ چھوڑ کر اس راستے پر چلنے لگے جس پر ان کا ہم سفر جارہا تھا تو اس نے پوچھا:کیا آپ کوفہ نہیں جارہے؟امام علیؑ نے فرمایا:کیوں کیا بات ہے؟اس نے کہا: کوفے کا راستہ تو وہ ہے،آپؑ نے فرمایا:مجھے معلوم ہے،اس نے کہا:پھر آپ میرے ساتھ کیوں چلے آئے؟امام علیؑ نے فرمایا:بیشک اچھی دوستی یہ ہوتی ہے کہ انسان جدا ہوتے وقت اپنے دوست کے ساتھ چند قدم چلے اور ہمارے نبیﷺ نے ہمیں یہی حکم دیا ہے،یہ سن کر وہ کافر بہت متاثر ہوا ،پھر وہ اپنے راستے پر چلاگیا،کچھ دنوں کے بعد وہ کوفہ آیا،یہاں آکر اسے پتا چلا کہ اس کے رفیق سفر امیرالمومنینؑ تھے،اس نے کفر سے توبہ کی اور ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ الرَّسُوْلُ اللّٰہ‘‘پڑھ کر آپ ؑ کے دست حق پرست پر اسلام قبول کرلیا۔

(حوالہ)

(بحارالانوار ج۱۶،ص۴۴)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button