مومن کو خوش کرنے کی جزا
کافی میں امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ پر وحی نازل فرمائی:میں نے اپنے کچھ بندوں کے لیے جنت رکھی ہے اور میں حساب کے بغیر انہیں جنت میں داخل کروں گا۔
حضرت موسیٰؑ نے عرض کی :پروردگار وہ خوش نصیب کو ن ہیں؟
آواز آئی:جو مومن کو خوشکرے اور ایسے مومن کو پناہ دے جو کسی ظالم کے خوف سے بھاگا ہوا ہو اور اگر کسی مومن کو کوئی کافر بھی پناہ دے تو اس کی موت کے وقت میں اس سے کہوں گا:مجھے اپنی عزت کی قسم!اگر تیرے لئے جنت میں جگہ ہوتی تو میں ضرور تجھے جنت میں داخل کرتا،میری جنت ان لوگوں کے لیے حرام ہے جو کافر مریں،اب دوزخ اپنی مہیب آواز سے تجھے ڈرائے گی ضرور لیکن تجھے اذیت نہیں پہنچائے گی اور تجھے صبح و شام خوراک پہنچائی جائے گی۔
راوی کہتا ہے کہ میں نے امام سے پوچھا: تو کیا کافر کو جنت سے خوراک پہنچائی جائے گی؟امام ؑ نے فرمایا:جہاں سے خدا چاہے گا اسے رزق پہنچائے گا۔
(حوالہ)
(بحارالانوار ج۱۶،ص۸۱)