حکایات و روایاتکتب اسلامی

ایسے ہوتے ہیں عالم!

ایک دن جناب عبداللہ شوستری مشہور فقیہ شیخ بہائی سے ملنے ان کے گھر گئے اور کچھ دیر شیخ بہائی کے ہاں بیٹھے رہے،شیخ بہائی کی مجلس میں کچھ احباب اور بھی موجود تھے،اسی دوران اذان ہونے لگی۔
شیخ بہائی نے عبداللہ شوستری سے کہا کہ ہم آپ کی اقتدا میں نماز پڑھنا چاہتے ہیں،عبداللہ شوستری نے کچھ دیر سوچا اور شیخ بہائی سے معذرت کر کے اپنے گھر واپس آگئے،کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے اس دن شیخ بہائی کی درخواست قبول کیوں نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا:جب شیخ بہائی نے مجھے امامت نماز کے لیے کہا تو مجھ میں خودپسندی پیدا ہونے لگی کہ شیخ بہائی جیسے بزرگ میری اقتداء میں نماز پڑھنا چاہتے ہیں،چنانچہ اسی خود پسندی سے بچنے کےلیے میں اپنے گھر واپس چلا آیا۔

(حوالہ)

(روضات الجنات۳۶۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button