روزِ شک کا روزہ

سوال۲۱۴:۔روز شک کے روزے سے مراد کونسا روزہ ہے؟
جس دن انسان کو شک ہو کہ شعبان کی آخری تاریخ ہے یا ماہ رمضان کی پہلی تاریخ اس دن کو روزِ شک یا یوم الشک کہا جاتا ہے۔اس بات کے پیش ِ نظر کہ لوگوں کے درمیان باتیں چل رہی ہوتی ہیں کہ اُس دن کی رات میں چاند دیکھا گیا ہے یا کہ نہیں ،یا جو لو گ چاند دیکھنے کی گواہی دیتے ہیں وہ ضروری شرائط کے حامل نہیں ہوتے ۔ اس بنا پر شک و تردید کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے اسے یوم الشک کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس دن روزہ رکھنا نہ صر ف یہ کہ واجب نہیں ہے بلکہ اگر کوئی ماہ ِ رمضان کی نیت سے روزہ رکھے تواس نے حرام کام انجام دیا ہے اور اگرکوئی اس دن روزہ رکھنا چاہے تو ماہ ِ شعبان یا قضا روزے (اگر ذمے ہو) کی نیت سے رکھے۔(ا)

(حوالہ)
(۱) اللمعہ الدمشقیہ، العروہ الوثقی،ج۲، نیۃ الصوم،توضیح المسائل مراجع ،م ۱۵۶۸