ahkam - e- rozaکتب اسلامی

روزہ کی ابتداء

٭سوال۴: روزہ کا آغاز کس زمانے سے ہوا؟
تاریخ میں بہت سارے شواہد ملتے ہیں کہ روزہ یہودی ، عیسائی اوردوسری اقوام و ملل میں رائج تھا ۔وہ لوگ غم و اندوہ کے آنے پرتوبہ ومغفرت کی خاطر اورخوشنودی خدا کو حاصل کرنے کے لئے روزہ رکھتے تھے۔اس روزہ کے ذریعے بارگاہِ خداوندی میں عجزوتواضع کا اظہار اوراپنے گناہوں کا اعتراف کرتے تھے۔۔
انجیل سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حضرت مسیحؑ نے چالیس دن اوررات تک روزے رکھے۔(۱)
قرآن مجید صراحت کے ساتھ بیان کررہا ہے یہ اہم فریضہ پہلے والی امتوں پر بھی واجب رہا ہے۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱) تفسیر نمونہ ج،ا،ص ۶۳۳
(۲) سورہ بقرہ /۱۸۳

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button