کفارہ روزہ کی اقسام

سوال۲۱۳:۔کفارہ روزہ کی اقسام بیان کریں؟
روزہ کے کفارہ کی چار اقسام ہیں۔
۱۔ ماہ رمضان میں جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ ، اور وہ ہے غلام آزاد کرنا یا دوماہ روزہ رکھنا یا ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلانا۔
۲۔ ظہر کے بعد ماہ ِ رمضان کے قضا روزے کو جان بوجھ کر توڑنے کا کفارہ ، اور وہ ہے دس فقیروں کو کھانا کھلانا اور عدم ِ امکان کی صورت میں ،تین دن روزہ رکھنا
۳۔ معین نذر کے روزے کا کفارہ اور وہ ماہ رمضان میں جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفار ہ ہی ہے۔(۱)
۴۔ اعتکاف کے روزے کا کفارہ ، اور وہ ماہ رمضان میں جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ ہی ہے۔

(حوالہ)
(۱) بعض (تبریزی و وحید) کے نزدیک اس کا کفارہ ،کفارہ قسم ہے اور وہ ہے ایک غلام آزاد کرنا یا دس فقیروں
کو کھاناکھلانا یادس فقیروں کو لباس دینا اور عدم امکان کی صورت میں ، تین دن روزہ رکھنا ہے۔