کفارہ

سوال ۲۱۱:۔کفارہ کسے کہتے ہیں؟
’’کفارہ ‘‘ ’’کُفر‘‘ کے مادہ سے ہے یعنی چھپانا اور دینی اصطلاح میں اس سے مراد ہے ’’صدقہ دینا ،قربانی کرنا اور شرعی عمل وغیرہ انجام دینا اس گناہ کے بدلے میں اورسزا میں جو انجام دیا ہے۔ اس لحاظ سے کہ آثارِ گناہ کو مٹا تا ہے اور اُسے انسان سے چھپاتا ہے۔ اسے کفارہ کہتے ہیں۔ کافر انسان کو بھی اس لئے کافر کہتے ہیں کیونکہ وہ خدا، قیامت، نبوت وغیرہ جیسے حقائق کا انکار کرتا ہے اور انہیں خود سے چھپاتا ہے۔ کفارہ تمام ادیان اور شریعتوں میں ، غیر شرعی و اخلاقی اور اجتماعی اصولوں کے خلاف اعمال کے بُرے اثرات و نتائج سے بچنے کیلئے انجام دیا جاتا ہے۔ اس کا اہم ترین اثر اور رد ِ عمل غضب الہٰی کو رفع کرنا اور اللہ کی رضایت کا حصول ہے۔ کفارہ کی چند اقسام ہیں۔
معین، مخیر،مرتب،مرتب ومخیروکفارہ جمع ۔
ان میں سے ہر ایک کی تعریف اور تفصیلات متعلقہ کتب میں مذکور ہیں۔(۱)

(حوالہ)
(۱)۔ لسان العرب، مادہ کفر، مجمع البحرین ، مادہ کفر: فرہنگ اصلاحات فارسی ، اللمعۃ الدمشقیہ