بیمار کے روزہ کی قضا

سوال۲۰۹: ۔ جو شخص چند سال مریض رہا ہو اور اس نے ماہ رمضان کے روزے اور ان کی قضا ادانہ کی ہو ، اس کا حکم کیا ہے ؟
تمام مراجع : جس سال میں صحت مند ہوا ہے اگر آئندہ ماہ رمضان تک قضا کا وقت ہے تو ضروری ہے کہ آخری سال کی قضا بجا لائے لیکن گزشتہ سالوں کی قضا ضروری نہیں ہے فقط ہر روز کے بدلے میں ایک مد طعام فقیر کو دے(۱) ۔

(حوالہ)
(۱) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۱۷۰۳ ، ۱۷۰۷ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۱۷۱۱ ، ۱۷۱۵