ahkam - e- rozaکتب اسلامی
مہینے کی یکم کا ثبوت
سوال ۱۶۳: رئویت ہلال (پہلی کا چاند دیکھنا)ثابت ہونے کے طریقے مختصر طور پر بیان کریں ؟
اول ماہ کو ثابت کرنے کے چند طریقے ہیں :
۱ ۔ انسان خود چاند کو دیکھے
۲ ۔ دو عادل مرد گواہی دیں کہ ہم نے چاند دیکھا ہے
۳ ۔ چند لوگ کہیں کہ ہم نے چاند دیکھا ہے اور اس سے یقین پیدا ہو جائے
۴ ۔ پہلی شعبان سے لے کر 30دن گزر جائیں
۵ ۔ حاکم شرع ( جامع الشرائط مجتہد ) حکم کرے کہ اول ماہ ہے ۔(ا)
وضاحت: آیۃ اللہ سیستانی اور آیۃ اللہ وحید کے نزدیک حاکم ِ شرع کے حکم سے اول ِماہ ثابت نہیں ہوتی۔
(حوالہ)
(ا) توضیح المسائل مراجع،م ۲۶۴۴