پیغام و ارادہ شادی
قبل ازنکاح ، شادی کے ارادے سے دیکھنا
٭سوال ۰ا:خواست گاری و پیغام شادی کے وقت مرد کس حد تک عورت کے قدوقامت کی طرف دیکھ سکتا ہے؟البتہ خاص شرائط کی رعایت کے ساتھ ۔
آیاتِ عظام امام ، خامنہ ای و فاضل: عورت کے قدو قامت پر نگاہ کر سکتا ہے، اگرچہ احتیاط مستحب ہے کہ فقط ہاتھ چہرے پائوں بال اور کچھ مقدار بدن (جیسے گردن و سینہ کے اوپر ) پر اکتفا کرے ۔(ا)
آیاتِ عظام بہجت ، تبریزی و سیستانی اور مکارم: صرف عورت کے ہاتھ ، چہرہ ،پائوں، بال اور کچھ مقدار بدن (جیسے گردن اور سینہ کے اُوپر) کو دیکھ سکتا ہے۔ (۲)
آیۃ اللہ صافی: بنا پر احتیاطِ واجب ، فقط چہرے اور ہاتھوں (کلائی تک)پر اکتفا کرئے۔(۳)
آیۃ اللہ نوری:عورت کے صرف ہاتھ چہرے ، پائوں، بال اور کچھ مقدار بدن (جیسے گردن اور سینہ کے اوپر) کو دیکھ سکتا ہے، اگر وہ دیگر خصوصیات سے اس طرح آگاہ نہ ہو سکے تو سارے قدو قامت پر بھی نگاہ کر سکتا ہے۔(۴)
(حوالہ جات)
(ا) امام تحریرالوسیلہ ،ج ۲،النکاح ،م۲۸،فاضل ،تعلیمات علی العروۃ،ج۲،م ۲۶و خامنہ ای ،استفاء ،س ۵۲۵
(۲) مکارم ،تعلیمات علی العروۃ، النکاح، م ۲۶، سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج ۲، النکاح،م ۲۷،تبریزی ، استفتاء ات، س ۱۵۸،النکاح م ۲۸،بہجت، توضیح المسائل ،م۱۹۴۴
(۳)صافی ،ہدایۃ العباد، ج ۲
(۴) نوری ، تعلیمات علی العروۃ، النکاح ،م ۲۶