ahkam - e- rozaکتب اسلامی
روزہ میں ضرر کا معیار
٭سوال ۱۰۶ : کیا احتمالِ ضرر( نقصان کا احتمال ) روزہ کے ترک کرنے کے لئے کافی ہے یا نقصان کا یقین ہونا ضروری ہے، نقصان کی مقدار میں میزان کیا ہے؟
تمام مراجع : تبریزی ،سیستانی اوروحید کے علاوہ):جوچیز روزہ کو ترک کرنے کا موجب ہے وہ ایسے ضرر کا خدشہ ہے جو معقول ہے اور اسکی مقدار میں میزان عقلا کا عرف ہے۔ اس طرح کہ روزہ پر مرتب ہونے والے اثر کو ضرر قرار دیں۔
تبریزی ،سیستانی ،جو چیز روزہ ترک کرنے کا موجب ہے وہ ایسے ضرر کا خدشہ ہے جو معقول ہے اور ضرر کی مقدار قابل ِ توجہ ہو۔