٭سوال ۶۲: ایک شخص ماہ رمضان میں رات کو مجنب ہوا ہے اورجانتا ہے اگر سوجائے توصبح کی اذان کے بعد بیدار ہوگا اس کی ذمہ داری کیا ہے؟
تمام مراجع : ( مکارم کے علاوہ ) اس شخص کو چاہیے کہ سونے سے پہلے غسل کرے اوراگر غسل کئے بغیر سو گیا اوراذان صبح کے بعد بیدار ہوا توا س کا روزہ باطل ہے اورضروری ہے کہ قضا کے علاوہ کفارہ بھی دے۔(۱)
مکارم : اگر غسل کئے بغیر سوجائے اوراذان صبح کے بعد بیدار ہو تو اس کے روزہ میں اشکال ہے اوراحتیاط واجب کی بنا پر ماہ رمضان کے بعد قضا کرے اورکفارہ بھی دے۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱)۔توضیح المسائل ، مراجع م ۱۶۲۵، وحید ،توضیح المسائل ، م۱۶۳۳
(۲)۔مکارم ،توضیح المسائل ، مراجع ، م۱۶۲۵