ahkam - e- rozaکتب اسلامی
بخارات وہوا کش مشین
٭سوال نمبر۶۱: کیا معالجہ کے لئے بخارات و ہوا کش مشین سے استفادہ کرنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟
تمام مراجع : ( آقای بھجت کے علاوہ) اگر گاڑھے بخارات کی صورت میں ہوتو احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ اس کو حلق تک نہ پہنچنے دے اوراگر یہ بخارات منہ کی فضا میں پانی کی صورت میں جمع ہوجائیں تو ان کو اندر نہیں لے جانا چاہیے۔(۱)
آقای بھجت : اگر بخار غلیظ کی صورت میں ہو تو ضروری ہے کہ اس کو حلق تک نہ لے جائے اوراگر یہ بخارات منہ کی فضا میں پانی کی صورت میں جمع ہوجائیں تو اس کو نگلنانہیں چاہیے۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱)۔سیستانی ، نوری ، تعلیقات علی العروۃ ، ج۲، المفطرات السادس ، امام ، مکارم ، فاضل و تبریزی ،توضیح المسائل مراجع، م۱۶۰۵، وحیدتوضیح المسائل ، م۱۶۱۳، دفتر خامنہ ای اورصافی
(۲)۔بھجت ، وسیلۃ النجاۃ ، ج۱، م۱۱۰۴