حکایات و روایاتکتب اسلامی

روزہ

(۱)’’قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم لاِصحَابِہِ:
اَلا اُخْبِرُكُمْ بِشَىْ‏ءٍ اِنْ اَنـْتُمْ فَعَلْتُموهُ تَباعَدَ الشَّيْطانُ مِنْـكُمْ كَما تَباعَدَ الْمَشْرِقُ مِنَ الْمَغْرِبِ؟ قالوا: بَلى، قالَ: اَلصَّوْمُ يُسَوِّدُ وَجْهَهُ وَ الصَّدَقَةُ تَـكْسِرُ ظَهْرَهُ وَ الْحُبُّ فِى اللّه‏ِ وَ الْمُوازَرَةُ عَلَى الْعَمَلِ الصّالِحِ يَقْطَعانِ دابِرَهُ وَ الاْسْتِغْفارُ يَقْطَعُ وَ تينَهُ لکل شی زکوۃ و زکوۃ الابدان الصیام‘‘ رسول اکرمﷺ نے اپنے اصحاب سے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتائوں کہ اگر تم نے اس پر عمل کیا تو شیطان تم سے اتنا دور ہوگا جتنا مغرب سے مشرق دور ہے؟ صحابہ نے عرض کی:یارسول اللہؐ! ضرور بتائیں،آپ ؐ نے فرمایا:روزہ شیطان کے چہرے کو کالاکردیتا ہے،صدقہ اس کی کمر کو توڑ دیتا ہے صرف خدا کے لیے کسی سے دوستی کرنا اور نیک کام میں مدد دینا شیطان کی قوت کو سلب کردیتا ہے،
توبہ و استغفار سے اس کی شہ رگ کٹ جاتی ہے،ہر چیز کی زکات ہوتی ہے اور بدن کی زکات روزہ ہے۔

(۲)’’عن الصادق ؑ في قول الله عزوجل وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَة بِالصَّبْرِالصومِ وقال: إذا نزلت بالرجل النازلة والشديدة فليصمْ فإنّ الله عزّ وجلّ يقول: ﴿وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِوَالصَّلاَة ‘‘
امام جعفرصادقؑ نے ارشاد الٰہی’’وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَة‘‘کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا:صبر سے مراد روزہ ہے اور آپ نے یہ بھی فرمایا:جب کسی پر سخت مصیبت نازل ہو تو اسے روزہ رکھنا چاہیے کیونکہ خدا نے فرمایا ہے کہ صبر اور نماز کے ذریعے مدد مانگو۔

(حوالہ جات)

(من لایحضرہ الفقیہ ج۲،ص۷۴)

(من لایحضرہ الفقیہ ج۲،ص۷۴)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button