رمضان المبارکمقالات

روزہ تطہیر زبان

1

یوں تو روزہ کی حالت میں زبان کے تمام غلط استعمالات جھوٹ، غیبت، بہتان گالم گلوچ ، چغل خوری وغیرہ سب ہی حرام ہیں لیکن ایک جھوٹ ایسا بھی ہے جو روزہ کو باطل بھی کر دیتا ہے اور وہ ہے خدا، رسول اور معصومین (ع) کی طرف کسی ایسی بات کا منسوب کرنا جوبات انہوں نہ فرمائی ہو اور یہ قانون جہاں انسان کو جھوٹ سے روکتا ہے وہاں تحقیق کی دعوت بھی دیتا ہے کہ کسی کی طرف بات کو منسوب کرنے سے پہلے تحقیق کرو کہ اس نے بات کہی ہے یا نہیں کہی ہے۔ اگر نہیں کہی ہے تو تمہیں نسبت دینے کا کوئی حق نہیں ہے کہ اس سے نظام بندگی کے برباد ہونے کا اندیشہ ہے۔ گویا روزہ انسان کو احساس دلاتا ہے کہ اپنی زبان کو پاکیزہ رکھو اور بغیر تحقیق کےکوئی بات نہ کہو اور پہلے اپنی زبان سے بزرگ ترین ہستیوں کو محفوظ رکھو تاکہ دوسرے افراد کے احترام کا سلیقہ پیدا ہو۔

Related Articles

Back to top button