احادیثدانشکدہ

یتیم

"مہربان باپ "

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

یتیم کے لیے ایک مہربان باپ کی طرح رہو اورجان لو کہ جو بوئو گے وہی کاٹو گے۔

(میزان الحکمت، ج13 ص518 ح22849)

بہشت میں ہمراہی

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

میں اور یتیم کی سرپرستی کرنے والا جنت میں اس طرح ساتھ ہوں گے جیسے دوانگلیاں ساتھ ہیں [اشارہ کیا اپنی انگلیوں کی طرف] بشرطیکہ وہ خوف خدا رکھتاہو۔

( میزان الحکمت، ج13 ص518 ح22850)

یتیم کی سرپرستی

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

جو شخص کسی یتیم کی سرپرستی کرے گا یہاں تک کہ وہ اس سے بےنیاز ہو جائے، خدا وند عالم اس کے اس عمل کی وجہ سے بہشت کو اس پر واجب کر دے گا، جیسا کہ جہنم کو یتیم کا مال کھانے والے پر واجب کرتا ہے۔

(ميزان الحکمت، ج13 ص518 ح22848)

Related Articles

Back to top button