ahkam - e- rozaکتب اسلامی
غسل ِ جنابت میں تاخیر
٭سوال نمبر۷۶: ایک شخص ماہ رمضان میں رات کو مجنب ہوا اوراذان صبح کے نزدیک ہونے تک غسل کرنے کو مؤخر کیا اوربعد میں تیمم کر لیا کیا اس کا روزہ صحیح ہے؟
تمام مراجع : (صافی اوروحید کے علاوہ) اس فرض میں ( اگرچہ تاخیر کرنا گناہ ہے) چونکہ اذان صبح سے پہلے تیمم کر لیا ہے لہٰذا اس کا روزہ صحیح ہے۔ (۱)
صافی اوروحید: اس فرض میں ( اگرچہ غسل کو موخر کرنا گناہ ہے) احتیاط واجب یہ ہے کہ تیمم کرے اور روزہ رکھے اوراس روزہ کی قضا بھی کرے۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱) ۔ توضیح المسائل مراجع، م ۱۶۲۱،مکارم،توضیح المسائل ۱۳۷۱،نوری توضیح المسائل م۱۶۱۸
(۲)۔وحیدتوضیح المسائل ، م۱۶۲۹، اورصافی ،توضیح المسائل ، مراجع م۱۶۲۱