حقیقت ِ صراط

سوال ۹۵ : ۔ قیامت میں صراط کی حقیقت کیا ہے؟
روایات میں دو صراطوں کی بات کی گئی ہے، ایک صراط دنیا جو کہ امامت ہے اور دوسرا صراط قیامت جو دین ہے، امام شارح ومفسرِ دین ہے، بہرحال پل صراط عادی پلوں کی طرح نہیں کہ عمارتی وسائل سے بنایاگیا ہو،ہر شخص جو اس دنیا میں اہلِ بیت ؑ کے احکامات پر عمل کرتا ہے کیونکہ وہی دین حقیقی ہے اور اسکے اعمال و رفتار ممکن حد تک ان کے اعمال و کردار کے مطابق ہوں وہ آخرت میں بھی صراط سے گزر سکتا ہے اور جہنم سے نجات پا سکتا ہے، لیکن اگر کوئی دنیا میں دینی احکام سے الگ رہتا ہے تو وہ قیامت میں بھی واقعی حقیقی نجات دہندوں یعنی اہلِ بیتؑ سے دور ہو گا اوران سے فاصلہ جس قدر زیادہ ہوگا اس قدر عذاب میں بھی مبتلا ہو گا۔