دانشکدہمقالات

تل زینبیہ سلام اللہ علیہ

تل زینبیہ عراق کے شہر کربلا میں امام حسین(ع) کی قتل گاہ کی طرف ایک بلند مکان ہے. کہا جاتا ہے کہ واقعہ کربلا کے وقت حضرت زینب(س) اپنے بھائی حسین بن علی(ع) کی جنگ کا نظارہ کرتی رہیں. یہ مقام، امام حسین(ع) کے حرم کے مغربی حصے کی طرف واقع ہے اور اہل تشیع کی زیارت گاہ ہے.

تل کا معنی

تل کا معنی زمین کا ایک حصہ جو تھوڑا اونچا ہو اور ریت و مٹی سے بنے ہوئے ایک چھوٹے ٹیلے کو "تل” کہا جاتا ہے.[1]

واقعہ عاشورا کے وقت تل زینبیہ کا مقام

کربلا کی سر زمین ایک ناہموار اور پہاڑی زمین تھی. کربلا کے حادثے کے وقت جو پہاڑی شہدائے کربلا کی محل شہادت کے نزدیک تھی[2] کہ جس پر حضرت زینب(س) آ کر اپنے بھائی حضرت امام حسین(ع) کی حالت کو میدان جنگ میں مشاہدہ فرماتی تھیں.

تعمیر

عصر حاضر میں، تل زینبیہ امام حسین(ع) کے حرم کے مغربی طرف واقع ہے جو تقریباً حرم کے صحن سے پانچ میٹر بلندی پر ہے اور قتل گاہ سے تقریباً ٣٥ میٹر دور ہے. اس مقام کی بناوٹ ایک کمرے کی طرح ہے اور داخل ہونے سے پہلے کچھ سیڑیاں ہیں. اور اس کے اوپر نیلے رنگ کا گنبد بنا ہوا ہے. [3] تل زینبیہ کی دوبارہ تعمیر تقریباً سنہ١٣٩٨ قمری کو ہوئی ہے. [4]

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تل زینبیہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

واقعہ کربلا میں تل زینبیہ کا مقام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تل زینبیہ کی سب سے پرانی تصویر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button