احادیثدانشکدہ

نعمت

"انسان کبھی بھی خدا کی نعمت سے محروم نہیں”

قالَ الإمامُ علیٌّ علیہ السلام ـ فی وَصیَّتِہِ لِكُمیلٍ ـ :
یا كُمَیلُ! إنّہُ لا تَخلو مِن نِعمَةِ اللّہ ِ عَزَّ و جلَّ عِندَكَ و عافِیَتِہِ فلا تَخْلُ مِن تَحمیدِہِ و تَمجیدِہِ و تَسبیحِہِ و تَقدیسِہِ و شُكرِہِ و ذِكرِہِ على كلِّ حالٍ .

امام علی علیہ السلام نے جناب کمیل کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔

اےکمیل ! تم کبھی بھی خدا کی نعمت اور عافیت سے دور نہیں ہو سکتے لہٰذا کبھی بھی اس کی تعریف تمجید تسبیح تقدیس اور اس کا شکر و ذکر کرنے سے خالی نہ رہنا۔

میزان الحکمت، ج12 ص244 ح20384

گناہ کا امکان نہ پایا جانا

قالَ الإمامُ علیٌ علیہ السلام :

إنّ مِن النِّعمَةِ تَعَذُّرَ المَعاصی.

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

گناہ نہ کرنا اور اس سے معذور رہنا نعمت ہے۔

میزان الحکمت، ج12 ص248 ح20396

ظاہری اور باطنی نعمت

قالَ الإمامُ الباقرُ علیہ السلام :

النِّعمَةُ الظّاہِرَةُ النَّبیُّ صلى اللہ علیہ و آلہ و ما جاءَ بہِ النَّبیُّ مِن مَعرِفَةِ اللّہ ِ عَزَّ و جلَّ و تَوحیدِہِ و أمّا النِّعمَةُ الباطِنَةُ فوَلایَتُنا أہلَ البَیتِ و عَقدُ مَوَدَّتِنا.

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا:

ظاہری نعمت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ السلام کا وجود ہے اور خدا وند عالم کی معرفت اور اس کی توحید ہے۔ لیکن باطنی نعمت ہم اہلبیت کی ولایت اور ہماری محبت سے دل وابستہ کرنا ہے۔

میزان الحکمت، ج12 ص246 ح20390

نعمتوں کی حفاظت

ـ قال الرضا علیہ السلام:

«یَا اَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا اللہَ فِی نِعَمِ اللہِ عَلَیْکُمْ فَلاتُنْفِرُوہَا عَنْکُمْ بِمَعَاصِیہِ»

اے لوگو! خدا کی نعمتوں کے مقابلہ میں تقویٰ اختیار کرو ۔ پس انہیں گناہوں کی وجہ سے اپنے سے دور نہ کرو۔

عیون اخبار الرضا ؑ ،ج2، ص 169

Related Articles

Back to top button