احادیثدانشکدہ

آرزو

لمبی آرزو سے پرہیز کرو

عَن الامام عَلِيٍّ عليه السلام :

اميرالمؤمنين عليه السلام نے فرمایا:

إِيَّاكَ وَ الْأَمَلَ الطَّوِيلَ فَكَمْ مِنْ مُؤَمِّلٍ أَمَلًا لَا يَبْلُغُهُ وَ جَامِعِ مَالٍ لَا يَأْكُلُهُ وَ مَانِعٍ مَا سَوْفَ يَتْرُكُهُ وَ لَعَلَّهُ مِنْ بَاطِلٍ جَمَعَهُ وَ مِنْ حَقٍّ مَنَعَهُ أَصَابَهُ حَرَاماً وَ وَرَّثَهُ احْتَمَلَ إِصْرَهُ وَ بَاءَ بِوِزْرِهِ ذلِكَ هُوَ الْخُسْرانُ الْمُبِينُ .

لمبی آرزو سے پرہیز کرو کتنی ایسی آرزوئیں ہوتی ہیں کہ انسان ان تک نہیں پہنچ سکتا اور کتنے مال کو جمع کرنے والے ہوتے ہیں کہ اس کا استعمال نہیں کر سکتے اور انہیں چھوڑ کر جانا رہتا ہے اور شاید یہ مال و ژروت راہ حرام سے آیا ہو، کسی کا حق مار کر جمع کیا ہو اور اسے ارث میں چھوڑ گیا ہے۔ اب اسے اس کا وبال تحمل کرنا ہے کتنا واضح اور اشکار نقصان اور گھاٹا ہے یہ ۔

بحار الأنوار ج‏46 ص231 باب 4

 

لمبی آرزو آخرت کی فراموشی کا سبب

عَن رسول الله صلى اللَّه عليه و آله و سلم:

حضرت رسول اكرم صلى اللَّه عليه و آله وسلم نے فرمایا:

إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْهَوَى وَ طُولُ الْأَمَلِ أَمَّا الْهَوَى فَإِنَّهُ يَصُدُّ عَنِ الْحَقِّ وَ أَمَّا طُولُ الْأَمَلِ فَيُنْسِي الْآخِرَةَ .

مجھے میری امت پر سب سے زیادہ خوف، ہوائ نفس اور لمبی آرزووں کا ہے۔ اس لیے ہوای نفس راہ حق سے روک دیتی ہے اور لمبی آرزو آخرت کو بھلا دیتی ہے۔

بحار الأنوار ج ‏67 ص 75 باب 46 ( ترك الشهوات و الأهواء )

 

لمبی آرزو قساوت قلب کا باعث

عَن رسول الله صلى اللَّه عليه و آله و سلم:

حضرت رسول اكرم صلى اللَّه عليه و آله وسلم نے فرمایا:

يا عَلِيُّ أَرْبَعُ خِصَالٍ مِنَ الشَّقَاءِ جُمُودُ الْعَيْنِ وَ قَسَاوَةُ الْقَلْبِ وَ بُعْدُ الْأَمَلِ وَ حُبُّ الْبَقَاءِ .

اے علی چار چیزیں قساوت قلب کا باعث بنتی ہیں: آنکھ کی خشکی ، لمبی آرزوئیں، حب بقا۔

بحار الأنوار ج ‏67 ص52 باب 44 ( القلب و صلاحه و…)

Related Articles

Back to top button