احادیثدانشکدہ

استقامت (گزشتہ سے پیوستہ)

دین کی استقامت اور پائیداری

قال الإمامُ عليٌّ عليه السلام :

امام على عليه السلام نے فرمایا :

إنَّ الجِهادَ أشْرَفُ الأعمالِ بعدَ الإسلامِ و هُو قِوامُ الدِّينِ و الأجْرُ فيهِ عَظيمٌ مَع العِزّةِ و المَنَعةِ و هُو الكَرّهُ فيهِ الحَسَناتُ و البُشْرى بالجنّةِ بَعد الشَّهادَةِ .

بتحقیق جہاد اسلام لانے کے بعد سب سے زیادہ باشرف عمل ہے۔ اور وہ دین کی اسقامت اور پائیداری کا سبب ہے۔ اور عزت اور اقتدار کے ساتھ ساتھ اس میں عظیم اجر و ثواب بھی ہے جہاد یقینا سخت ہے لیکن اس میں جزائیں ہیں اور شہادت کے بعد جنت کی خوشخبری ہے۔
ميزان الحکمة ج 2 ص 310 ح2837

عمل سے زیادہ سخت

قال الإمامُ الصّادقُ عليه السلام :

امام صادق عليه السلام نے فرمایا :

الإبْقاءُ على العَمَلِ حتّى يَخْلُصَ أشَدُّ مِن العَمَلِ .

کسی عمل پا باقی رہنا اور اس میں پائیداری اور استقامت کا ثبوت دینا خود عمل سے زیادہ سخت ہے۔
ميزان الحکمة ج 3 ص 365 ح 4985

آخری زمانے میں مومنین کی استقامت اور پائیداری

قال رسولُ اللّه ِصلى الله عليه و آله و سلم ـ لأصحابهِ ـ :

حضرت رسول اكرم صلى اللَّه عليه و آله وسلم نے اپنے اصحاب کو فرمایا:

إنّكُم أصْحابي و إخْواني قَومٌ في آخِرِ الزّمانِ آمَنوا و لَم يَرَوني … لَأحدُهُم أشَدُّ بَقيّةً على دِينهِ مِن خَرْطِ القَتادِ في اللّيلةِ الظَّلْماءِ أو كالقابِضِ على جَمْرِ الغَضا اُولئكَ مَصابيحُ الدُّجى يُنجِيهِمُ اللّه ُ مِن كلِّ فتنةٍ غَبْراءَ مُظْلِمةٍ .

آپ میرے اصحاب ہیں لیکن میرے بھائی آخری زمانے میں ہوں گے کہ جو مجھ پر ایمان لائیں گے بغیر اس کے کہ مجھے دیکھیں۔ ان کے دین میں استقامت اس شخص سے زیادہ ہو گی جو اندھیری رات میں خار دار ٹہنی کو ہاتھ میں پکڑ کر اوپر سے نیچے کی طرف چھلتا ہے یا اس شخص کی طرح جو جلتے ہوئے انگارے کو اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔ یہ تاریک رات میں روشن چراغ ہیں۔ خدا وند عالم انہیں ہر طرح کے فتنہ و فساد سے محفوظ رکھے۔

ميزان الحکمة ج 1 ص 388 ح1283

Related Articles

Back to top button