احادیثدانشکدہ

اسلام

"اسلام کا ظاہر اور باطن”

عن الامام علی علیہ السلام :

ظاہِرُ الإسلامِ مُشرِقٌ و باطِنُہُ مُونِقٌ .

امام علی علیہ السلام نے فرمایا :

’’اسلام کا ظاہر نورانی اور باطن نیک اور شفاف ہے۔‘‘

میزان الحکمۃ، ج 5 ،ص 358 ،ح 8931

اسلام عالمی دین ہے

عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :

لا یَبقی عَلی ظَہرِ الأرضِ بَیتُ مَدَرٍ و لا وَبَرٍ إلاّ أدخَلَ اللّہ ُ علَیہِم كَلِمَۃَ الإسلامِ بِعِزِّ عزیزٍ و بِذُلِّ ذَلیلٍ ، إمّا یُعِزُّہُم اللّہ ُ فَیَجعَلُہُم مِن أہلِہا ، أو یُذِلُّہُم فَیَدِینُونَ لَہا .

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

’’زمین میں کوئی گھر ایسا نہیں بچے گا مگر یہ خدا کلمہ اسلام کا اس میں داخل کر دے گا تاکہ عزیز کو عزت ملے اور ذلیل کو ذلت۔ یا خدا وند عالم ان گھر والوں کو عزت دے گا اور انہیں اہل اسلام میں سے قرار دے گا یا انہیں ذلیل و خوار کر دے گا تاکہ اس کلمہ اسلام کے سامنے گردن جھکا دیں۔‘‘

میزان الحکمۃ، ج 5 ،ص 359 ،ح 8939

اسلام سب سے برتر دین

عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :

الإسلامُ یَعلُو و لا یُعلی علَیہِ .

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

’’اسلام سب سے برتر دین ہے اس سے برتر کوئی دین نہیں ہے۔‘‘

میزان الحکمۃ ،ج 5 ،ص 359 ،ح 8936

Related Articles

Back to top button