ahkam - e- rozaکتب اسلامی
فطرہ کا مستحق
سوال ۱۹۵: ۔ کیا غیر متدین خاندان کو زکوٰۃفطرہ دی جا سکتی ہے ؟
تمام مراجع ( بہجت کے علاوہ ) : زکوٰۃفطرہ لینے والے کے لیے عادل ہونا ضروری نہیں ہے لیکن جو شخص اعلانیہ گناہ کبیرہ کرتا ہو اس کو زکوٰۃِفطرہ نہیں دینی چاہیے (۱)۔
بہجت : زکوٰۃفطرہ میں لینے والے کے لیے عدالت لازم نہیں ہے لیکن جو شخص کھلم کھلا گناہ کبیرہ کرتا ہے تو اس کو زکوٰۃفطرہ نہیں دینی چاہیے مگر اس کی اور اس کے گھروالوںکی ضروریات کی مقدار میں دے سکتے ہیں (۲)۔
(حوالہ جات)
(۳) ۔توضیح المسائل مراجع ، م ۲۰۱۶ ، ۱۹۴۸ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۲۰۳۳
(۴) ۔ بہجت ، توضیح المسائل مراجع ، م ۱۹۴۴ ، ۲۰۱۴ ، ۲۰۱۶