فیس بک

نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ

انس ،پیغمبر اکرم (ص) کے خادم سے مروی ہے کہ : میں نے رسالت مآب (ص) کی نوسال تک خدمت کی ‘لیکن اس طویل عرصے میںحضور (ص) نے مجھے حتیٰ ایک بار بھی یہ نہیں فرمایا: ’’تم نے ایسا کیوں کیا؟‘‘ _ میرے کسی کام میں کبھی کوئی نقص نہیں نکالا، میں نے اس مدت میں آنحضرت ﷺ کی خوشبو سے بڑھ کر کوئی اور خوشبو نہیں سونگھی، ایک دن ایک بادیہ نشین (دیہاتی) آیا اور آنحضرت (ص) کی عبا کو اتنی زور سے کھینچا کہ عبا کے نشان آپ (ص) کی گردن پر ظاہر ہوگئے۔ اس کا اصرار تھا کہ حضور اکرم (ص) اسے کوئی چیز عطا فرمائیں۔ رسالتمآب (ص) نے بڑی نرمی اور مہربانی سے اُسے دیکھا اور مسکراتے ہوئے فرمایا: ’’اسے کوئی چیز دے دو‘‘۔ چنانچہ خداوند عالم نے یہ آیت نازل فرمائی: ’’انّک لَعلی خُلق: عظیم‘‘ ’’بے شک آپ اخلاق (حسنہ) کے اعلی درجہ پر فائز ہیں‘‘۔ — _ تحف العقول _ ص 28_ بحارالانوار ج 71، ص 383 _ وسائل الشیعہ ج8، ص 56_ تحف العقول ص 48

Related Articles

Back to top button