fb-ahadithfb-aqwal

سیّد سجاد علیہ السّلام کےاخلاق وکمالات

سیّد سجاد علیہ السّلام اخلاق واوصاف میں اپنے بزرگوں کی یاد گار تھے . اگر ایک طرف صبر وبرداشت کا جوہر وہ تھا جو کربلا کے آئینہ میں نظر آیا تو دوسری طرف حلم اور عفو کی صفت آپ کی انتہا درجہ پر تھی . آپ نے ان موقعوں پر اپنے خلاف سخت کلامی کرنے والوں سے جس طرح گفتگو فرمائی ہے اس سے صاف ظاھر ہے کہ آپ کا حلم اس طرح نہ تھا جیسے کوئی کمزور نفس والا انسان ڈر کر اپنے کو مجبور سمجھ کر تحمل سے کام لے بلکہ آپ عفو اور درگزر کی فضیلت پر زور دیتے ہوئے اپنے عمل سے اس کی مثال پیش کرتے تھے . ایک شخص نے بڑی سخت کلامی کی اور بہت سے غلط الفاظ آپ کے لیئے استعمال کیے .
حضرت علیہ السّلام نے فرمایا , جو کچھ تم نے کہا اگر وہ صحیح ہے تو خدا مجھے معاف کرے اور اگر غلط ہے تو خدا تمھیں معاف کر دے . اس بلند اخلاقی کے مظاہرے کاایسا اثر پڑا کہ مخالف نے سر جھکا دیا اور کہا حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ میں نے کہا وہ غلط ہی تھا۔
ایسے ہی دوسرے موقع پرا یک شخص نے آپ کی شان میں بہت ہی نازیبا لفظ استعمال کیا . حضرت نے اس طرح بے توجہی فرمائی کہ جیسے سنا ہی نہیں، اس نے پکار کے کہا کہ میں آپ کوکہ رہاہوں امام کی بے توجہی اشارہ تھا ، اس حکم قران کی طرف کہ خذالعفووامربالمعروف واعرض عن الجاھلین یعنی عفو کو اختیار کرو اچھے کاموں کی ھدایت کرو اور جاہلوں سے بے توجہی اختیار کرو .

Related Articles

Back to top button