Nasihatenکتب اسلامی

شرائط ِتوبہ

سوال ۱۸ : ۔ توبہ کی شرائط اور اس کے مراحل کیا ہیں ؟
توبہ کی بعض شرائط واجب و بنیادی ہیں اور بعض مستحب، توبہ کی بنیادی شرائط چند چیزیں ہیں:
۱۔ انسان واقعاً گزشتہ سے پشیمان ہو۔
۲۔ پختہ ارادہ کرے کہ آئندہ ایسا کام نہ کرے ۔
۳۔ گزشتہ سے پشیمانی اور آئندہ کے بارے میں پختہ ارادہ سے خلوص کے ساتھ ذات مقدس الٰہی کی خدمت میں عرض کرے اور کہے : اے خدا میں آ گیا ہوں ۔
چرا دست یازم چرا پای کوبم

مرا خواجہ بی دست و پامی پسندد
نہ قبلہ رو ہونا ضروری ہے، نہ توبہ کا پانی پینا اور نہ ظاہری طہارت جیسے وضوو غسل۔ فقط کہے : اے خدا میں آ گیا ہوں، یہ توبہ کی بنیاد ہے اور باقی آداب و مستحبات ہیں، مثلاً قبلہ رو ہونا، غسلِ توبہ کرنا، خاص ذکر کہنا، بہرحال خود توبہ پانی کے حکم میں ہے اور انسان کو دھو دیتی ہے، ایسا نہیں کہ توبہ دشوار ہو ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button