بالوں والی ٹوپی
٭سوال ۱۳۷:۔کیا مقنعہ اور سکارف کی بجائے بالوں والی ٹوپی سے شادی کی محافل میں استفادہ کر ناکافی ہے؟
آیاتِ عظام امام ، خامنہ ای وفاضل: اس سے استفادہ کرنے میں اشکال نہیں ہے، لیکن بنا بر احتیاط واجب بالوں والی ٹوپی کو نامحرم سے چھپائے۔(۱)
آیاتِ عظام سیستانی ، صافی،مکارم و نوری: اس سے استفادہ کرنا اشکال نہیں رکھتا ،لیکن ٹوپی خود ایک قسم کی زینت ہے اور نامحرم سے اسے چھپانا ضروری ہے۔(۲)
آیاتِ عظام بہجت ووحید: اس سے استفادہ کرنے میں اشکال نہیں ہے، اگر نامحرم کے سامنے کسی مفسدہ کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے۔(۳)
آیت اللہ تبریزی: اس سے استفادہ کرنا اشکال نہیں رکھتا ہے، لیکن اگر وہ زینت شمار ہوتی ہے تو نامحرم سے اسے چھپانا واجب ہے۔(۴)
(حوالہ جات)
(۱) فاضل و امام، تعلیقات علی العروۃ ،(الستر) م۱،دفتر: خامنہ ای
(۲) نوری، استفتاء ات، ج۲،سیستانی ،sistani.org،(زینت)،س ۱۴،مکارم ،استفتاء ات، ج۱، س ۱۳۷،تبریزی ،صراط النجاۃ ، ج۵،س ۱۲۷۶، دفتر :صافی
(۳)دفتر :وحیدو بہجت
(۴) دفتر ، تبر یزی