دودھ پلانے کی رقم
٭سوال۲۲۳:۔ بعض علاقوں میں رواج ہے کہ دلہن کے گھر والے مختلف عنوانات (بہانوں) سے (جیسے دودھ پلانے وغیرہ کے بدلے میں ) دلہا سے کچھ روپے لیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
تمام مراجع: اگر اُسے ایک مباح عمل کے بدلے میں بعنوانِ جعالہ دریافت کریں،مثلاًیہ کہ لڑکی کا باپ یا بھائی وسیلے کے طور پر پیسے لیتے ہیں تا کہ اسکی رضامندی کو حاصل کرے یا یہ کہ دلہا کچھ پیسے اپنی مرضی اور خوشی سے انہیں دیتا ہے، اس صورت میں اُسے لینا حلال ہے، لیکن اگر دلہا (داماد) اُسے مہر کے حصے کے طور پر لڑکی کو دیتا ہے یا یہ کہ اپنی مرضی و خوشی سے نہیں دیتا بلکہ اس لیے دیتا ہے کہ کہیں دلہن کے گھر والے اسکی شادی میں رکاوٹ کھڑی نہ کریں، تو اس صورت میں اس کا لینا حرام ہے۔(۱)
(حوالہ)
(۱) فاضل، جامع المسائل ،ج۱،س ۱۴۹۷، امام ، تحریر الوسیلہ، ج۲،فصل فی المہر،م۹،صافی ،ہدایۃ العباد ،ج۲،فسل المہر،سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۳،م۳۰۰،و ۳۰۱، نوری ،استفتاء ات ،ج۲، س ۶۲۶، مکارم استفتاء ات ،ج۱، س ۷۵۴ و ۷۵۵،تبریزی ،استفتاء ات ،س ۱۶۲۸و دفتر:بہجت ووحید ، خامنہ ای