shadi k ahkamکتب اسلامی

شوہر دار عورت کے ساتھ زنا

٭سوال ۲۲۱:۔ایک مرد نے کسی عورت کے ساتھ زنا کیا، بعد میں معلوم ہو جا ئے کہ عورت شوہر دار ہے کیا عورت زنا کار پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہوگی؟
آیات عظام امام بہجت، خامنہ ای،صافی،مکارم،نوری : ہاں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حرام ہو گی۔(۱)
آیت اللہ فاضل : نہیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حرام نہیں ہو گی۔(۲)
آیاتِ عظام تبریزی ، سیستانی ووحید: احتیاط واجب کی بنا پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو گی۔(۳)
وضاحت: ابدی حرام‘ یعنی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام سے مراد یہ ہے کہ اگر شوہر اسے طلاق دے دے یا وہ فوت ہو جائے تو زنا کار اس سے شادی نہیں کر سکتا۔

(حوالہ جات)
(۱) امام، نوری،مکارم،تعلیقات ،علی العروۃ ،کتاب النکاح ،الفصل الرابع،م۱۹، صافی ،ہدایۃ العباد ،ج۲،المصاھرہ،م۲۴ودفترخامنہ ای و بہجت
(۲)فاضل، تعلیقات علی العروہ ،کتاب النکاح، الفصل الرابع،م۱۹
(۳)تبریزی ، منہاج الصالحین ،ج۲،م۱۲۶۳، وحید، منہاج الصالحین ،ج۳، م ۱۲۶۳، سیستانی ،منہاج الصالحین ،ج۳،م ۱۸۰

Related Articles

Back to top button