shadi k ahkamکتب اسلامی
شادی کا وجوب
٭سوال ۴:کیا اسلام میں شادی کرنا واجب ہے،یا یہ کہ کوئی شخص ساری عمر بغیر شادی کے رہ سکتا ہے؟
تمام مراجع : بذات خود ازدواج کرنا اسلام میں واجب نہیں ہے بلکہ ان مستحبات میں سے ہے جن کے بارے میں بہت تاکید کی گئی ہے، لیکن اگر بیوی نہ رکھنے کی وجہ سے حرام میں مُبتلا ہونے کا خدشہ ہو تو اس صورت میں شادی کرنا واجب ہو جا تا ہے اور ساری عمر مجرد(غیر شادی شدہ ) رہنے کا حق نہیں رکھتا ہے۔(۱)
(حوالہ)
(۱)العروۃ الوثقی ،ج ۲، النکاح، توضیح المسائل مراجع، م ۲۴۴۳، خامنہ ای استفتاء، س ۷۹۵، وحید ،توضیح المسائل ،م ۲۵۰۷،س۴۳