shadi k ahkamکتب اسلامی
لواط دینے والے کی بہن
٭سوال ۱۶۱:۔ اگر لواط کرنے والا اور لواط دینے والا دونوں نابالغ ہوں، کیا پھر بھی لواط دینے والی کی بہن کے ساتھ شادی کرنا حرام ہے؟
آیات عظام امام ، بہجت و نوری :ہاں، اسکی بہن کے ساتھ شادی کرنا حرام ہے۔(۱)
آیات عظام تبریزی ، صافی و مکارم : نہیں ،اسکی بہن کے ساتھ شادی کرنا حرام نہیں ہے۔(۲)
آیات عظام سیستانی وو حید: احتیاط واجب کی بنا پر اسکی بہن کے ساتھ شادی کرنا حرام نہیں ہے۔(۳)
(حوالہ جات)
(۱)امام وبہجت، توضیح المسائل مراجع، م۲۴۰۵،نوری ،توضیح المسائل ،م۲۴۱
(۲) مکارم ،تبریزی،صافی،توضیح المسائل مراجع،۲۴۰۵،جامع المسائل ،ج۱ ،س ۱۴۵۵و ۱۴۵۶
(۳) سیستانی ،توضیح المسائل مراجع ،م ۲۴۰۵، وحید،توضیح المسائل ،م۶۹۳۴