shadi k ahkamکتب اسلامی
شادی کا فلسفہ
٭سوال ۲:شادی کا کیافلسفہ ہے؟
ازدواج کے چند فائدے اور اس کاایک فلسفہ ہے، جس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔
ا۔ نسل کی بقا
۲۔ روحانی اور جسمانی سکون و توازن و تعادل
۳۔ معاشرے کی اخلاقی و اجتماعی سلامتی و تحفظ
۴۔ انسان کی طبعی اور جبلی ضرورت کی بر آوری
۵۔ محبت کرنے اور محبت کئے جانے کی حس کا پورا ہونا وغیرہ (۱)
البتہ ممکن ہے ان میں سے بعض فائدے بعض افراد کے لیے زیادہ اہم ہوں، کبھی کوئی شخص اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے شادی کرتا ہے اور اسے اہمیت کے لحاظ سے پہلے رُتبے پر قرار دیتا ہے اور کبھی شریک ِ زندگی اور دلسوز معاون کا حصول اس کے لیے اہمیت رکھتا ہے، معلوم ہونا چاہیے کہ ان میں سے بعض فوائد ازدواجِ مؤقت (متعہ )میں بھی محقق ہوتے ہیں۔
(حوالہ)
(۱)سورہ روم ،آیت ۲۱، تفسیرالمیزان ج ۵،سورہ المو منون، آیت ۶