shadi k ahkamکتب اسلامی

شو ہرکا مرتدہونا

٭سوال ۱۵۵:۔ اگر عورت کو معلوم ہو جا ئے کہ اسکا شوہر مُرتد ہو گیا ہے ، تو اسکی شرعی ذمہ داری کیا ہے؟
تمام مراجع: اگر اسے معلوم ہو جا ئے کہ شوہر مرتد ہو گیا ہے، تو عقد باطل ہو جاتا ہے، وہ اس سے الگ ہو جا ئے اور عد ت ِ وفات کو پورا کرے ۔(۱)
وضاحت ۱: آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کے مطابق اگرمرد کا ارتداد ہمبستری و نزدیکی سے پہلے ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر عورت کیلئے عدت پوری کرنا ضروری ہے۔
وضاحت۲: مرتد سے مراد وہ مسلمان ہے جو اسلام چھوڑ کر کافر ہو جا ئے۔

(حوالہ)
(۱) امام ، تحریر الوسیلہ ،ج۲، الکفر، م۵و ۶، خامنہ ای ،استفتاء ،س ۱۳۸و ۱۳۵ ،صافی ہدایۃ العباد، ج۲، الکفر، م۵ و ۶ ،وحیدو تبریزی ، منہاج الصالحین ،م۱۲۸۸،سیستانی ،منہاج الصالحین ، ج۳، م ۲۱۳،و دفتر فاضل، نوری ، بہجت و مکارم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button