shadi k ahkamکتب اسلامی

شوہر دار عورت کے ساتھ زنا

٭سوال ۲۱۹:۔ اگر کوئی شوہر دار عورت کے ساتھ زنا کرے، کیا طلاق کے بعد وہ اس کے ساتھ ازدواج کر سکتا ہے؟
آیا تِ عظام امام، بہجت، خامنہ ای، صافی ،مکارم،نوری:نہیں ،وہ عورت اس زنا کار مرد پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حرام ہے اور اگر وہ عورت اپنے شوہر سے طلاق لے لے یا اس کا شوہر فوت ہو جا ئے تویہ مرد اس کے ساتھ شادی نہیں کر سکتا۔ (۱)
آیاتِ عظام تبریزی ، سیستانی ووحید: احتیاط واجب کی بنا پر وہ عورت اس مرد پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہے اور اگر وہ عورت اپنے شوہر سے طلاق لے لے یا اس کا شوہر دنیا سے رخصت ہوجا ئے تو یہ مرد اس سے شادی نہیں کر سکتا۔(۲)
آیت اللہ فاضل: وہ عورت اس زناکار مرد پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام نہیں ہو گی۔(۳)

(حوالہ جات)
(۱)امام، نوری و مکارم ، تعلیقات علی العروہ،النکاح ،فصل ۴،م۱۹،خامنہ ای ، استفتاء، س ۱۹۶،صافی ،ہدایۃ العباد، ج۲،المساہرہ،م۲۴ و دفتر :بہجت
(۲) تبریزی ، منہاج الصالحین ،ج۲،م ۱۲۶۳، سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲،م۱۸۰، وحید، منہاج الصالحین ،ج۳،م۱۲۶۳
(۳)دفتر : فاضل

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button