shadi k ahkamکتب اسلامی

میاں بیوی کا رقص کرنا

سوال۱۱۸:۔کیا بیوی کا شوہر کے سامنے یا شوہر کا بیوی کے سامنے ناچنا اور رقص کرنا جائز ہے؟
آیات ِ عظام امام ،وحید، سیستانی ، تبریزی، خامنہ ای :ہاں بیوی کا شوہر کے سامنے رقص اور اس کے برعکس شوہرکا بیوی کے سامنے رقص کرنا جائز ہے۔(۱)
آیت اللہ بہجت:بنابر احتیاطِ واجب میاں بیوی کاایک دوسرے کے لیے رقص کرنا جائز نہیں ہے۔(۲)
آیاتِ عظام، فاضل، صافی ،نوری ،مکارم :فقط بیوی کا شوہر کے سامنے رقص کرنا جائز ہے۔(۳)
وضاحت ۔ا: یہ مسئلہ وہاں فرض ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے خلوت میں رقص کریں اور کوئی دوسرا شخص وہاں نہ ہواور کوئی حرام کام انجام نہ دیں(مثلاً حرام موسیقی سننا وغیرہ)
وضاحت۔۲: جن مراجع نے فرمایا ہے کہ شوہر کا اپنی بیوی کے سامنے رقص کرنا جائز ہے انہوں نے اس بات کا تذکرہ کردیا ہے کہ اگرچہ یہ کام حرام نہیں ہے لیکن مومن کیلئے سزاوارو مناسب ہے کہ وہ اس سے اجتناب کرے۔

(حوالہ جات)
(۱) امام ،استفتاء ات ، ج۲، مکاسب المحرمہ ،س۳۵،تبریزی ، استفتاء ات ،س ۱۰۴۲و۱۰۶۷،خامنہ ای ،اجوبہ، س ۱۱۷۱، سیستانی Sistani.orgرقص ش ۱۷،دفتر: وحید
(۲) دفتر:بہجت
(۳) مکارم،استفتاء ات ،ج ۱،س ۵۳۴و ۵۳۵،صافی ، جامع الاحکام ،ج۲،س ۱۵۸۰،فاضل ، جامع المسائل ،ج ا، س ۱۷۳۶،نوری استفتاء ات ،ج۲،س ۸۷۴

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button