shadi k ahkamکتب اسلامی

دائمی و مؤقت نکاح کا صیغہ

٭ سوال ۴۸:۔اگر کوئی صیغۂ ازدواج کے عربی لفظ کا معنی نہیں جانتا ہے کیا وہ عقد پڑھ سکتا ہے؟
تمام مراجع: (سوائے بہجت) نہیں جائز نہیں ہے، مگر یہ کہ عقد کے ہر لفظ کا معنی الگ الگ جانتا ہو اور اسکے کلمات کو صحیح تلفظ کے ساتھ ادا کرے۔(۱)
آیت اللہ بہجت: احتیاط واجب کی بنا پر اسے عربی میں نہیں پڑھ سکتا مگر یہ کہ اس کا ترجمہ اپنی زبان میں پڑھے، اس صورت میں احتیاط مستحب یہ ہے کہ دونوں (عربی و ترجمہ ) کو پڑھے۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱) سیستانی ،منہاج الصالحین ،ج۲،م۳۶،توضیح المسائل مراجع، م ۲۳۷۲، وحید توضیح المسائل ، م ۲۴۳۶،نوری ، توضیح المسائل ،م ۲۳۶۸
(۲)بہجت، توضیح المسائل ،م۱۸۸۴

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button