shadi k ahkamکتب اسلامی
موسیقی کی محافل
٭سوال۱۱۱:۔غیرلہوی موسیقی جوکہ ایک عورت کے ذریعے سے پڑھی جا رہی ہے عورتوں کے لیے اس کے سننے کا شرعی حکم کیا ہے؟
تمام مراجع: کلی طور پر غنا اور دوسروں (مردہو یا عورت) کی سُر والی آواز اور گانے کو سننا حرام ہے اگرچہ جو ساز اسکے ساتھ بجایا جاتا ہے وہ غیر لہوی ہو۔(۱)
(حوالہ)
(۱) امام، تحریر الوسیلہ ، ج۱،المکاسب المحرمہ ،س ۱۳،فاضل ، جامع المسائل ج۱،۹۷۸، خامنہ ای اجوبہ ،س ۱۱۳۲،صافی ،ہدایۃ العباد ، ج۱ م۱۶۹۷،نوری ، توضیح المسائل ،مسائل مستحدثہ ، بہجت ، وسیلہ النجاۃ ، ج۱، م۱۴۴۹،تبریزی ،صراط النجاۃ ،ج۵،س ۱۱۵۱و ۱۱۶۲ مکارم ،استفتاء ات ،ج۲، س ۷۰۱، وحید، منہاج الصالحین ،ج۳،م۱۷و سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲،م۲۰