ahkam - e- rozaکتب اسلامی

مستحب روزہ

سوال ۱۵۴: ۔ کیا مسافر مستحب روزہ رکھ سکتا ہے ؟
امام ، خامنہ ای ، نوری : نہیں، سفر میں مستحب روزہ رکھنا جائز نہیںہے، البتہ مدینہ منورہ میں طلب ِحاجت کے لیے تین دن مستحب روزہ رکھا جا سکتا ہے اور ضروری ہے کہ بدھ ، جمعرات اور جمعہ کے دن کو اختیار کیا جائے (۱)۔
بہجت ، صافی اور فاضل : نہیں، سفر میںمستحب روزہ رکھنا جائز نہیں ہے البتہ مدینہ منورہ میں طلب حاجت کے لیے تین دن مستحب روزہ رکھا جا سکتا ہے اور بہتر ہے کہ بدھ ، جمعرات اور جمعہ کے دن کو اختیار کیا جائے (۲)۔
تبریزی ، سیستانی ، مکارم اور وحید : نہیں، سفر میں مستحب روزہ رکھنا جائز نہیں ہے البتہ مدینہ منورہ میں طلبِ حاجت کے لیے تین دن مستحب روزہ رکھنا جائز ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ بدھ ، جمعرات اور جمعہ کے دن کو اختیار کیا جائے (۳)۔

(حوالہ جات)
(۱) ۔ امام ، نوری ، تعلیقات علی العروہ ، ج ۲ ، شرائط صحۃ الصوم الخامس اور دفتر ، خامنہ ای
(۲) ۔ فاضل ، تعلیقات علی العروہ ، ج ۲ ، شرائط صحۃ الصوم الخامس ، بہجت ، وسیلۃ النجاۃ ، ج ۱ ، م ۱۱۴۱ ، صافی ، توضیح المسائل ، مراجع ، م ۱۷۱۸
(۳) ۔ تبریزی ، سیستانی اور وحید ، منھاج الصالحین ، الصوم ، م ۱۰۲۶ ، مکارم ، تعلیقات علی العروہ ، شرائط صحۃ الصوم الخامس

Related Articles

Back to top button