حکایات و روایاتکتب اسلامی

سخی کا مقام

امام جعفرصادقؑ فرماتے ہیں کہ یمن سے چند آدمی رسول خداﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے،ان میں ایک شخص بڑا منہ پھٹ تھا،وہ رسول خدا ؐ سے فضول بحث کرنے لگا،اس کی یاوہ گوئی اتنی بڑھی کہ رسول اللہ ﷺ کو غصہ آگیا، آپؐ نے سر جھکا کر زمین کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ،اسی اثنا میں حضرت جبرائیلؑ نازل ہوئے اور عرض کی :یارسول اللہؐ!آپ کا پروردگار آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے:’’ھٰذا رجل سخی یطعم الطعام‘‘یہ سخی آدمی ہے،لوگوں کو کھانا کھلاتا ہے۔
یہ سنتے ہی رسول خداﷺ کا غصہ ختم ہوگیا اور آپ ؐنے فرمایا:اگر تیرے خلق مجھے اللہ یہ نہ بتاتا تاکہ تو سخی ہے اور لوگوں کو کھانا کھلاتا ہے تو میں تجھے نشان عبرت بنا دیتا۔
یہ سن کر اس نے کہا:کیا تمہارا پروردگار سخاوت کو پسند کرتا ہے؟
آپؐ نے فرمایا:جی ہاں۔
تو اس نے بے ساختہ کہا:’’اَشھَدُ اَن لَّا اِلَہَ اِلّا اللّٰہُ و اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّد عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہ‘‘میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
میرے اور آپ کے پروردگار نے سچ فرمایا ہے،میں نے آج تک کسی کو اپنے مال سے مایوس نہیں کیا۔

(حوالہ)

(فروع کافی ج۴،ص۳۹)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button