حکایات و روایاتکتب اسلامی

مومن کا حق

مقدس ارد بیلیؒ شیعوں کے ان علماء میں سے ہیں جن پر پوری ملت فخر کرتی ہے، آپ سیرت امیرالمومنینؑ پر عمل کرتےہوئے انتہائی سادہ زندگی بسر کرتے تھے اور عام لوگوں کی طرح نظر آتے تھے،ایک دفعہ ایک زائر نجف آیا اور اس نے اپنے کپڑے دھونے کے لیے مقدس ارد بیلیؒ کو دئیے۔
مقدس ارد بیلی ؒزائر کے کپڑے دھونے لگے،اسی دوران کسی نے زائر کو بتایاتم نے جس کو کپڑے دھونے کے لئے دئیے ہیں یہ بہت بڑے محدث اور فقیہ مقدس ارد بیلیؒ ہیں۔
زائر شرمندہ ہو کر ان کے پاس آیا اور معذرت کرنے لگا کہ مجھ سے بے ادبی ہوئی ہے،آپ مجھے معاف کردیں ،مقدس اردبیلیؒ نے کہا:بھائی! کوئی بات نہیں،مومنین کے حقوق ایک دوسرے پر کپڑے دھونے سے کہیں زیادہ ہیں،اس میں تمہیں شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

(حوالہ )

(روضات الجنات)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button